جمعہ , 29 ستمبر 2023

پاک بحریہ کے جہازوں کا ایرانی بندرگاہ کا دورہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس خیبر، راہ نورد، مدد گار اور پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے جہاز ژوب نے ایران کی بندرگاہ بندرعباس کا دورہ کیا ہے۔ترجمان پاک بحریہ نے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی بندر گاہ آمد پر ایرانی بحریہ کے آفیسرز نے پاکستانی جہازوں کا پُر جوش استقبال کیا۔ترجمان کے مطابق مشن کمانڈر کموڈور محمد سلیم نے ایرانی فرسٹ نیول ریجن کے کمانڈر اور گورنر ہرمزگان سے ملاقاتیں کی۔ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا

پاک بحریہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مختلف ممالک کے سفارت کاروں اور ایرانی بحریہ کے آفیسرز نے پی این ایس خیبر کا دورہ کیا۔ترجمان کے بقول جہازوں کے ان دوروں سے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

یہ بھی دیکھیں

جلد کراچی سے گوادر تک فیری سروس چلانے کا فیصلہ

کراچی: ڈی جی پورٹ اینڈ شپنگ عالیہ شاہد کا کہنا ہے کہ بہت جلد کراچی …