جمعہ , 29 ستمبر 2023

حکومت نے اسرائیلی شہریوں کو ویزا دینے کی خبر بے بنیاد قرار دے دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے اسرائیلی باشندوں کو پاکستان آمد پر ویزا ملنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔وزارت اطلاعات و نشریات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی باشندوں کے لیے ویزا کی کوئی سہولت جاری نہیں کی جارہی، میڈیا اور پریس میں آنے نشر والی وہ خبرغلط اور بے بنیاد ہے جس میں اسرائیلی شہریوں کو پاکستانی ہوائی اڈوں پر اترتے ہی ویزا فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔

ترجمان نے دوٹوک اور واضح انداز میں کہا ہے کہ پاکستان کے اسرائیل سے سفارتی تعلقات نہیں اسی لیے ویزا سہولیات کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ترجمان نے اپنے بیان میں یہ توقع بھی ظاہر کی کہ میڈیا اور اخبارات اگلی مرتبہ کسی حساس موضوع پر حکومتی خبر شائع کرنے سے قبل حکومتِ پاکستان سے مؤقف ضرور معلوم کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

شہداء ہم اور ہماری نسلوں کے لئے لازوال نمونہ ہیں،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:رہبر معظم نے ہفتہ دفاع مقدس اور یوم شہداء و جانثاران کے موقع پر اپنے …