جمعرات , 18 اپریل 2024

ایرانی نظام و استقامت نے عالمی استکبار کو حیرت زدہ کر دیا:خطیب جمعہ تہران

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) تہران کے خطیب نماز جمعہ حجت الاسلام و المسلمین ابو ترابی فرد نے کہا ہے کہ ایران کے اسلامی جمہوری نظام اور استقامتی محاذ سے عالمی استکبار حواس باختہ ہو گیا۔انھوں نے تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے خطبے میں کہا کہ ایران کا اسلامی جمہوری نظام اور استقامتی محاذ، جس نے عالمی استکبار کو حیرت زدہ کر دیا، عمل صالح کے ثمرات ہیں۔

حجت الاسلام و المسلمین سید محمد حسن ابو ترابی فرد نے انسانی و اسلامی معاشرے کے اقتدار و استحکام اور اس کی بلندی نیز ترقی و پیشرفت کے لئے معاشی شعبے پر خصوصی توجہ دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انسانی و اسلامی معاشرہ اگر زندگی کے تمام شعبوں میں خاص مقصد کے تحت دانشمندانہ قدم اٹھاتا ہے اور ترقی و پیشرفت کی فکر کرتا ہے تو اس کا نظریہ مغربی دنیا کی ترقی کے نظریے سے بالکل مختلف ہوتا ہے۔

خطیب جمعہ تہران نے تشخیص مصلحت نظام کونسل کے مرحوم سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی برسی کی طرف اشارہ کیا اور ایران کے نظام اسلامی کے لئے ان کی سالوں کی سعی و کوشش کی قدردانی کی۔واضح رہے کہ تشخیص مصلحت نظام کونسل کے مرحوم سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کا آٹھ جنوری دو ہزار سترہ کو حرکت قلب بند ہو جانے کے نتیجے میں انتقال ہو گیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …