جمعہ , 19 اپریل 2024

سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیماری کے حوالے سے اہم خبر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)  سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے انکشاف کیا ہے کہ نوازشریف کو انجائنا کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے، نوازشریف کے بازومیں وقفے وقفے سے دردکی شکایت ہے، فوری علاج نہ کیا گیا توان کی صحت کوکوئی بھی خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیل حکام نے نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کوملاقات کی اجازت نہیں دی،ڈاکٹرعدنان کا کہنا ہے کہ میں نے گزشتہ صبح سے شام تک کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کا انتظار کرتا رہا۔ لیکن مجھے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ سابق وزیراعظم کے بازومیں وقفے وقفے سے دردکی شکایت ہے۔ نوازشریف د ل کے عارضے میں مبتلا ہیں اس لیے ان کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کے ذاتی معالج کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو انجائنا کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

فوری علاج نہ کیا گیا تو نوازشریف کی صحت سے متعلق کوئی بھی خطرناک صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ واضح رہے کوٹ لکھپت جیل کے حکام کی جانب سے العزیز ریفرنس میں قید کی سزا کاٹنے والے سابق وزر یر اعظم محمد نوازشریف سے اہل خانہ، رشتہ داروں، دوستوں اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کیلئے جمعرات کا دن مقرر کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز نواز شریف سے انکی والدہ بیگم شمیم اختر، بیٹی مریم نواز ، بھتیجے حمزہ شہباز ،نواسے جنید صفدر، مرحوم بھائی عباس شریف کے اہل خانہ اور دیگر قریبی عزیزوں نے ملاقات کی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …