منگل , 23 اپریل 2024

گزشتہ سال کی نسبت سعودی عرب کو جرمن اسلحے کی فروخت میں اضافہ

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب اور جرمنی کے درمیان اختلافات کے باوجود سعودی عرب نے جرمن اسلحے کی ریکارڈ خریداری کی۔تفصیلات کے مطابق پچھلے سال کے مقابلے میں سعودی عرب نے اس سال جرمنی سے زیادہ اسلحہ خریدا، جرمن اسلحے کی خریداری میں ترکی بھی شامل ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی میں داخلی سطح پر سخت مخالفت کے باوجود سعودی عرب اور ترکی کو جرمن اسحلے کی فروخت ميں گزشتہ برس اضافہ ہوا ہے۔

جرمن حکام کا کہنا ہے کہ سال 2018ء کے دوران جرمن کمپنيوں نے سعودی عرب کو 160 ملین یورو کا اسلحہ فروخت کیا، جو سال 2017ء کے مقابلے 50 ملین یورو زائد ہے۔واضح رہے کہ سعودی صحافی خاشقجی کے قتل کے بعد جرمنی اور سعودی عرب کے درمیان شدید اختلافات ہوئے تھے، بعد ازاں برلن حکومت نے سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی تھی۔

علاوہ ازیں سعودی عرب پر یہ بھی الزام ہے کہ وہ یمن جنگ میں بھی اسلحے کو استعمال کرتا ہے، یمن میں جاری اس جنگ کے سبب سعودی عرب کو عالمی سطح پر بھی دباؤ کا سامنا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …