کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) رینجرزنے کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب ملزم شہزاد عرف عظیم عرف فیضو دادا گرفتارکرلیا۔ کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرزنے کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب ملزم شہزاد عرف عظیم عرف فیضو دادا گرفتارکرلیا۔ ملزم کا تعلق لیاری گینگ وارغفارذکری گروپ سے ہے۔
ترجمان رینجرزکے مطابق ملزم ٹارگٹ کلنگ، سیکیورٹی اہلکاروں پرحملے اوردیگرمقدمات میں مطلوب تھا، جس کے سر کی قیمت تین لاکھ روپے مقررہے، ملزم کے خلاف صرف بغدادی تھانے میں 25 مقدمات درج ہیں۔