اتوار , 27 نومبر 2022

اسرائیلی جنگی طیاروں کا دمشق ایئرپورٹ پر حملہ

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک)شام کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے کل رات دمشق ایئرپورٹ پر حملہ کیا۔شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے شام کے دارالحکومت دمشق کے ہوائی اڈے پر کئی میزائل داغے ہیں۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے رات کے وقت یہ فضائی حملہ کیا جس میں دمشق ایئرپورٹ کے ایک گودام کو نشانہ بنایا جس سے اس گودام کو نقصان پہنچا۔

شام کے فضائی دفاعی نظام نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے کئی میزائلوں کو تباہ بھی کردیا ہے۔یاد رہے کہ 25 دسمبر کو بھی اسرائیل نے شام پر میزائلی حملہ کیا تھا جس میں 3 شامی فوجی زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

روسی فوجیوں کے بہیمانہ قتل کا ویڈیو حقیقی ہے: اقوام متحدہ

نیویارک:روس کی جانب سے تمام ثبوت پیش کئے جانے کے بعد، اقوام متحدہ کے انسانی …