ہفتہ , 2 دسمبر 2023

ملک کو بیرونی طاقتوں سے نجات دلانے والا ہر اقدام جہاد فی سبیل اللہ ہے،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)رہبران‍قلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ملکی ترقی و پیشرفت اور بیرونی وابستگی سے نجات کی خاطر کیے جانے والے ہر اقدام کو جہاد فی سبیل اللہ قرار دیا ہے۔جرمنی کے شہر ہیمبرگ کے اسلامی مرکز میں منعقدہ یورپ میں مقیم ایرانی طلبہ کی اسلامی انجمنوں کی فیڈریشن کے ترپن ویں سالانہ اجلاس کے نام اپنے پیغام میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ ملک کے روشن مستقبل کی تمام تر امیدیں طالب علموں سے وابستہ ہیں۔

آپ نے فرمایا کہ ہم سب کو یہ بات جان لینا چاہیے کہ توفیق الہی کے نتیجے میں آج فارغ التحصیل ہونے والے طالبعلموں کا عظیم کارواں اسلامی جمہوریہ ایران میں بڑے بڑے کاموں میں سرگرم ہے اور اپنے وطن میں سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی کی راہ میں خدمات انجام دینے کی لذت پوری طرح سے محسوس کر رہا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام میں آیا ہے کہ طالبعلموں کو دنیا میں ہر جگہ اس بات کا موقع ملے گا کہ وہ مومن اور خدمت کرنے والوں میں شامل ہو جائیں اور اسلامی جمہوریہ ایران کو اغیار سے مکمل بے نیاز کریں اور اگر یہ کام، نیک نیتی اور خدا کی خاطر انجام دیا جائے تو جہاد فی سبیل اللہ ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یورپ میں مقیم ایرانی طلبہ کی اسلامی انجمنوں کی فیڈریشن کا ترپن واں سالانہ اجلاس ہفتے کے روز جرمنی کے شہر ہیمبرگ کے اسلامی مرکز میں منعقد ہوا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …