بدھ , 27 ستمبر 2023
تازہ ترین

امریکی شہریوں کا بدنام زمانہ گوانتانامو جیل بند کرنے کا مطالبہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)سیکڑوں امریکی شہریوں نے مظاہرہ کر کے بدنام زمانہ گوانتانامو جیل بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔گوانتانامو جیل کے قیام کو سترہ برس مکمل ہونے پر واشنگٹن میں ہونے والے اس مظاہرے میں شریک لوگوں نے وائٹ ہاؤس کے سامنے ایک اجتماع بھی کیا۔

مظاہرے کے شرکا نے گوانتانامو جیل کے قیدیوں کی طرح نارنجی رنگ کے لباس اور سروں پر کالے رنگ کے تھیلے بھی چڑھا رکھے تھے۔حکومت امریکہ نے دس سال پہلے گوانتانامو جیل بند کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن تا حال اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔سابق امریکی صدر باراک اوباما نے گوانتانامو جیل بند کرنے کے فرمان پر دستخط بھی کر دیئے تھے تاہم کانگریس نے اسے مسترد کر دیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

کسی بھی سیاسی جماعت اور لیڈر کو الیکشن سے پہلے نشانہ نہیں بنانا چاہیے، رانا ثناء اللہ

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے …