جمعرات , 25 اپریل 2024

امریکا سے ملنے والے فنڈز پاکستان ایمانداری سے خرچ کرے: سابق سفیر

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں تعینات سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کا کہنا ہے کہ مشرف دور میں پاکستان کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پیسے دیے گئے اور امریکا کی جانب سے جتنے بھی فنڈز دیے گئے ایماندارانہ طور پر خرچ کرنا چاہیں۔کراچی کے نجی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیمرون منٹر نے کہا کہ امریکا پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے کافی سرمایہ کاری کررہا ہے اور اس مقصد کے لیے سندھ اور بلوچستان میں کافی پیسہ دیا لیکن سارا پیسہ درست انداز میں استعمال نہیں ہوا۔

سابق امریکی سفیر نے کہا کہ مشرف دور میں بھی پاکستان کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پیسے دیےگئے اور امریکا کو لگتا ہے کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے پاکستان تعاون نہیں کرنا چاہتا۔

کیمرون منٹر نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں لیکن امریکا نے ہمشہ پاکستان کے ساتھ تعاون کیا ہے اور چاہتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط رہیں۔

سابق امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی زیادہ توجہ ترقیاتی کاموں کی جانب ہوتی ہے، اب وقت ہے کہ پاکستان گڈ گورننس پر کام کرے، امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان کا ہر بچہ پڑھا لکھا ہو۔کیمرون منٹر نے کہا کہ امریکا نے پاکستان کے ساتھ بہت سے پروگرام شروع کر رکھے ہیں جن کا مقصد لوگوں کو تربیت یافتہ بنانا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …