ہفتہ , 3 جون 2023

مقبوضہ کشمیر: بھارت نے مظالم ڈھانے کی تمام حدیں پار کر ڈالیں؛ جنازے پر فائرنگ

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے مظالم ڈھانے کی تمام حدیں پار کر لیں۔ شہید نوجوان کے جنازے پر بھی بھارتی فوج نے پیلٹ گن کے کارتوس چلا دیے جس کے نتیجے میں گیارہ افراد زخمی ہو گئے۔شوپیاں میں شہید ہونے والے نوجوان کے جنازے پر بھی بھارتی فورسز نے پیلٹ گن کے کارتوس چلا دیے، اس ظالمانہ کارروائی میں گیارہ نوجوان زخمی ہو گئے۔

شہید نوجوان کے جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، زیادہ افراد ہونے کی وجہ سے شہید کی نمازجنازہ تین بار ادا کی گئی۔ ضلع کلگام کے گاؤں یاری پورہ میں بھارتی فورسز نے نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

کشمیر کے معاملے پر مذاکرات کی ضرورت ہے: راہول گاندھی

واشنگٹن :بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر وسیع …