پیر , 5 جون 2023

چین کے شمال مغربی صوبے میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 21 افراد ہلاک

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کے شمال مغربی صوبے میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 21 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمال مغربی صوبے شانسی میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 21 افراد ہلاک ہوگئے، حادثے کے وقت 87 افراد کان میں کام کررہے تھے جس میں سے 66 افراد کو بچالیا گیا، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر 19 افراد ہلاک ہوئے تھے تاہم سرچ آپریشن کے دوران مزید 2 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔

کوئلے کی کان میں کام کرنے والے ڈرائیور نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کان بہت چھوٹی تھی جب کہ کان بیٹھنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی اور حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔واضح رہے کہ چین میں متعدد کوئلے کی کانیں نجی کمپنیاں چلارہی ہیں جہاں حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں جس کے باعث آئے دن بڑے حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

سنگار پور میں دنیا کی ٹاپ 12 خفیہ ایجنسیوں کے سربراہوں کا خفیہ اجلاس

اسلام آباد:سنگاپور میں امریکا، بھارت اور چین سمیت دنیا کی 12 بڑی خفیہ ایجنسیوں کے …