جمعہ , 29 ستمبر 2023

پاکستان کے ساتھ پرامن تعلقات چاہتے ہیں: راہول گاندھی

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ پرامن تعلقات چاہتے ہیں۔ دبئی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ پرامن تعلقات چاہتے ہیں، کسی کو بھارتی شہریوں کو مارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ آر ایس ایس سمیت دیگر ہندو شدت پسندتنظیمیں عوام کی آواز نہیں سنتیں، ہندو شدت پسندوں کو عوام کی آوازدبانے نہیں دیں گے ۔انہوں نے دہشت گردی سے نمٹنے کی وزیراعظم مودی کی کوششوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا وزیراعظم اداروں کا گلا گھونٹ کر ملک کو کمزور کر رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بھارت میں رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں مسلم مخالف تقاریر کے 255 مقدمات درج

نئی دہلی: بی جے پی کے دور حکومت میں مسلم مخالف تقاریر میں مسلسل اضافہ …