جمعہ , 19 اپریل 2024

پنجاب کابینہ: متعدد وزراء کیلئے خطرے کی گھنٹی،ناقص کارکردگی والوں سے قلمدان واپس

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کارکردگی کی مانیٹرنگ حتمی مرحلے میں داخل،رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی جائیگی۔ناقص کارکردگی والوں سے قلمدان واپس ،اہم وزارتیں متحرک وزرا کو دی جائینگی،پنجاب کابینہ کے متعدد وزرا کے لئے خطرے کی گھنٹی بجنے کو تیار ہے ،پنجاب کے تمام وزرا کی کارکردگی کی مانیٹرنگ حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ، پنجاب کا بینہ میں کارکردگی نہ دکھانے والوں کی وزارتیں تبدیل کردی جائیں گی ،ذرائع کے مطابق ناقص کارکردگی والے وزرا سے اہم وزارتوں کے قلمدان واپس لے لئے جائیں گے ، کارکردگی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرکے ان سے حتمی منظوری لی جائے گی ، وزیراعلیٰ، وزیراعظم سے منظوری کے بعد کابینہ میں ردو بدل کریں گے ، اہم وزارتیں متحرک اور زیادہ اچھی کارکردگی دینے والے وزرا کو دی جائیں گی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …