بدھ , 6 دسمبر 2023

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سعودی عرب پہنچ گئے

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو متحدہ عرب امارات، مصر اور قطر کے بعد دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔دارالحکومت ریاض پہنچنے پر سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر اور امریکہ میں سعودی سفیر خالد بن سلمان نے مائیک پومپیوکا استقبال کیا۔ مائیک پومپیو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں علاقائی مسائل، ایران، یمن، شام سمیت سعودی صحافی جمال خاشقجی قتل تحقیقات پر بات چیت ہوگی۔ سعودی عرب پہنچنے سے پہلے قطر میں مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ سعودی حکام سے جمال خاشقجی کے قاتلوں کو انجام تک پہنچانے پر بات ہوگی۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …