جمعرات , 25 اپریل 2024

پشاور :پاکستانی خاتون چینی انجینئیر کو دل دے بیٹھی،رشتہ ازدواج سے منسلک

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) مقامی عدالت میں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار چینی انجنیئر اور پاکستانی خاتون رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے۔ پشاور کی مقامی عدالت میں ایک دوسرے کی محبت میں چینی شہری ژوان لنگ اور پاکستانی خاتون زینب نے شادی کرلی۔

چینی شہری ژوان لنگ بطور سولر انجنیئر پاکستان میں کام کر رہا ہے جب کہ زینب پشاور کے علاقے سول کوارٹر کی رہائشی ہے، کچھ عرصہ قبل دونوں کی دوستی ہوئی اور پھر یہ دوستی محبت میں بدل گئی۔ جس کے بعد دونوں نے کورٹ میرج کرلی۔ پاکستانی خاتون کی محبت میں گرفتار چینی مرد نکاح سے قبل مسلمان ہوا ہے اور اس کا نام اذان رکھا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …