جمعہ , 19 اپریل 2024

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک جعلی خبروں کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مزید متحرک

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک جعلی خبروں کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مزید متحرک ہوئی ہے۔اس ضمن میں فیس بک نے برطانیہ کی فل فیکٹ نامی نجی کمپنی کی خدمات حاصل کی ہیں جو سچائی جاننے کے لیےخبروں، تصویروں اور ویڈیو پر نظر رکھے گی۔

فل فیکٹ کی بنیاد 2010 میں رکھی گئی تھی جس کا بنیادی مقصد خبروں، تصویروں اور ویڈیوز کی سچائی جاننا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارہ بی بی سی کے مطابق فیس بک کی جانب سے جھوٹی خبروں کو روکنے کے لیے انتظامات کیے جارہے ہیں کیونکہ اس قسم کی خبروں سے لوگوں کی صحت، تحفظ اور جمہوری نظام کو خطرات لاحق رہتے ہیں۔

یاد رہے کہ فیس بک کو امریکا اور برطانیہ کی سیاست میں جھوٹی خبریں پھیلا کر ووٹروں کو گمراہ کرنے کے الزامات کا سامنا ہے۔فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے گزشتہ سال اپریل میں امریکی کانگریس کے سامنے پیش ہوکر کانگریس کو آگاہ کیا تھا کہ فیس بک جعلی خبروں سے نمٹنے کے لیے کیا اقدامات کر رہی ہے۔

مارک زکربرگ نے برطانوی پارلیمانی انکوائری کی جانب سے سوالات کا سامنا کرنے سے متعلق درخواست پر تاحال کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ایک اور قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ فرانس میں حال ہی میں ییلو ویسٹ نامی حکومت مخالف احتجاجات میں فیس بک کا اہم کردار سامنے آیا تھا۔

ماہرین کے مطابق ییلو ویسٹ والوں نے خود کا منظم کرنے کے لیے فیس بک کا بھرپور استعمال کیا علاوہ ازیں فیس بک پر ییلو ویسٹ والوں کی جانب سے فرانسیسی حکومت کے حوالے سے جھوٹی تصاویر اور خریں بھی شائع کی گئی تھیں۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …