جمعہ , 29 ستمبر 2023

کبھی روس کے لیے کام نہیں کیا، امریکی صدر ٹرمپ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی تحقیقات اور پیوٹن سے ملاقات سے متعلق میڈیا رپورٹس کی تردید کر دی ۔امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی روس کے لیے کام نہیں کیا اور نہ ہی انہیں اپنے ترجمان کے نوٹس کے بارے میں کوئی علم ہے، امریکی میڈیا نے انکے خلاف جھوٹ پر مبنی خبریں چلائی ہیں۔

گزشتہ دنوں امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ دو ہزار سترہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی پوٹن سے ملاقات ہوئی تھی اور ٹرمپ نے ثبوت مٹانے کے لیے میٹنگ کے ترجمان کے نوٹس لے کر ضائع کر دیے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

بھارت میں رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں مسلم مخالف تقاریر کے 255 مقدمات درج

نئی دہلی: بی جے پی کے دور حکومت میں مسلم مخالف تقاریر میں مسلسل اضافہ …