جمعرات , 18 اپریل 2024

ملائیشیا اسرائیل کے لئے نو گو ایریا: مہاتیر محمد

کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک) ملائیشین وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے انٹرنیشنل این جی اوز کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملائیشیا اسرائیل کے لیے نو گو ایریا رہے گا اور 29 جولائی سے ہونے والی پیرا سوئمنگ چیمپئن شپ میں کسی اسرائیلی کو شرکت کی اجازت نہیں ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشیا میں ہونے والی پیرا سوئمنگ چیمپئن شپ میں اسرائیلی سوئمرز کو حصہ لینے کی اجازت نہ دینے پر انٹرنیشنل این جی اوز کی جانب سے ملائیشیا پر تنقید کی گئی تھی، جس کے جواب میں وزیراعظم مہاتیر محمد نے دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ پیرا سوئمنگ چیمپئن شپ میں کسی اسرائیلی کو شرکت کی اجازت نہیں ملے گی۔

مہاتیر محمد نے کہا کہ ملائیشیا کا قانون اسرائیلی شہریت رکھنے والوں کو ملائیشیا میں داخلے کی اجازت نہیں دیتا اور اسرائیل کے لیے ملائیشیا کے قوانین میں کسی قسم کی نرمی نہیں کی جائے گی۔ مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے جو مقبوضہ فلسطین میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے وہ کسی این جی او کو نظر نہیں آتا۔ نہتے نوجوانوں بوڑھوں بچوں و عورتوں کو جس طرح شہید کیا جا رہا ہے اس صورت حال پر ملائیشیا کا دو ٹوک مؤقف ہے۔ اسرائیلی شہریت کے حامل باشندوں پر پابندی برقرار رہے گی۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …