اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے اپوزیشن کو صرف واک آؤٹ کرنے کا کام ہی آتا ہے، یہ این آر او حاصل کرنے کے حربے ہیں۔عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پارلیمنٹ پر ٹیکس دہندگان کے سالانہ اربوں خرچ ہوتے ہیں، اپوزیشن کا واک آؤٹ ثابت کرتا ہے انہیں یہی کام آتا ہے، یہ سب این آر او حاصل کرنے کے حربے اور نیب کیسز سے بچنے کے ہتھکنڈے ہیں۔وزیراعظم نے مزید کہا نیب کیسز تحریک انصاف نے شروع نہیں کیے، لگتا ہے اپوزیشن بحث نہیں، واک آؤٹ میں دلچسپی رکھتی ہے۔
یہ بھی دیکھیں
سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے کریمنل لاء ترمیمی بل 2023ء منظورکرلیا
اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے کریمنل لاء ترمیمی بل 2023ء متفقہ …