منگل , 26 ستمبر 2023

جنرل(ر)راحیل شریف کے بیرون ملک ملازمت کے این او سی کا معاملہ حل نہ ہو سکا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی عسکری اتحاد کے سربراہ جنرل(ر)راحیل شریف کے بیرون ملک ملازمت کے این او سی کا معاملہ حل نہ ہو سکا جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کے این او سی میں توسیع کیلیے سپریم کورٹ کی ڈیڈلائن آج ختم ہوجائے گی۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق اگر راحیل شریف کیلیے وفاقی کابینہ نے آج کے روز نئی منظوری نہ دی تو ان کی بیرون ملک ملازمت غیرقانونی ہوگی۔ سپریم کورٹ 15دسمبر کو دوہری شہریت کیس میں راحیل شریف کی بیرون ملک تعیناتی کا نوٹیفکیشن غیرقانونی قرار دے چکی ہے۔ فیصلے کے مطابق سپریم کورٹ نے راحیل شریف کے این او سی کی درستگی کے لیے وفاقی حکومت کو ایک ماہ کی مہلت دی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

اسلام امن کا مذہب، عدم برداشت، انتہا پسندی کی گنجائش نہیں: آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ اسلام امن کا مذہب ہے، …