جمعہ , 29 ستمبر 2023

بی پی ایل؛ آفریدی کے منفرد انداز میں آؤٹ ہونے کی ویڈیو وائرل

ڈھاکا(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میچ میں منفرد انداز میں آؤٹ ہونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔چٹاگانگ ویکنگز کے خلاف میچ میں کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کرنے والے آفریدی نے خالد احمد کے باؤنسر کو بیک فٹ پر جاکر کھیلنے کی کوشش کی مگر پاؤں اسٹمپس میں جا لگا، دلچسپ بات یہ ہے کہ انھیں اپنے آؤٹ ہونے کا احساس بھی نہیں ہوا تاہم صرف 2 کے انفرادی اسکور پرمیدان سے باہر لوٹنا پڑا۔

یہ بھی دیکھیں

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے کریمنل لاء ترمیمی بل 2023ء منظورکرلیا

اسلام آباد:  سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے کریمنل لاء ترمیمی بل 2023ء متفقہ …