بدھ , 24 اپریل 2024

پرامن مظاہرین پر بحرینی سیکورٹی فورس کے حملے

منامہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے خاندانی آمریت کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔بحرینی عوام نے شہدائے الفجر کے نام سے مشہور ہونے والے تین شہیدوں کی برسی کے موقع پر ملک کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کیے اور حکمراں آل خلیفہ خاندان کے خلاف نعرے لگائے۔

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں شہدائے بحرین کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور وہ ملک میں جمہوریت کے قیام، مذہبی تعصبات کے خاتمے اور سماجی انصاف کی برقراری کا مطالبہ کر رہے تھے۔بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے پرامن مظاہرین کو تشدد، فائرنگ اور آنسو گیس کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی خـبر ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بحرین کی شاہی حکومت نے، سن دو ہزار سترہ میں تین نوجوانوں کو حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کے جرم میں موت کی سزا سنائی تھی اور بعد ازاں انہیں پھانسی دے کر شہید کر دیا تھا۔بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے عوامی تحریک جاری ہے اور اس ملک کے عوام آل خلیفہ خاندان کی حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …