جمعہ , 19 اپریل 2024

زیادہ ٹیلی ویژن دیکھنے والے بچے کم عمری میں خواتین کے متعلق کیا جذبات رکھتے ہیں؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بچوں کی نفسیات پر ٹیلی ویژن کے اثرات سے متعلق ایک حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ زیادہ ٹیلی ویژن دیکھنے والے بچوں میں کم عمری میں ہی خواتین کے متعلق جنسی جذبات پیدا ہوجاتے ہیں۔جائزہ لینے والوں کا کہنا ہے کہ اگر بچے ٹیلی ویژن پر ایسی چیزیں دیکھتے ہوں جن میں خواتین کو بطور جنسی پراڈکٹ اور مردوں کو جنسی طور پر غالب دکھایا جاتا ہو تو ان میں یہ اثر جلد پیدا ہوتا ہے۔

بیلجیئم میں ہونے والی تحقیق میں گیارہ سے اٹھارہ سال کی عمر رکھنے والے 496 لڑکوں کو شامل کیا گیا جنہیں ٹیلی وژن پر 6 ماہ کی مدت کے لیے ایسا مواد دکھایا گیا جس میں خواتین کو جنسی پراڈکٹ اور مردوں کو جنسی طور پر غالب دکھایا جارہا تھا۔ یہ مواد میوزک ٹیلی ویژن یا لڑکوں اور نوجوانوں کے لیے پیش کردہ پروگرامات پر مشتمل تھا۔

تحقیق کے تنائج سے پتا چلتا ہے کہ مذکورہ بچوں پر ٹیلی ویژن پر دکھائے جانے والے مواد نے منفی اثرات مرتب کیے اور ان بچوں میں خواتین کے متعلق کم عمری میں ہی جنسی جذبات پیدا ہوگئے ہیں۔تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ بچوں کے والدین ٹیلی وژن پر دکھائے جانے والے مواد کے منفی اثرات سے اپنے بچوں کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

محقیقین کا کہنا ہے کہ والدین کے لیے لازم ہے کہ وہ اس بات پر مسلسل نظر رکھیں کہ ان کے بچے ٹیلی ویژن پر کیا دیکھ رہے ہیں۔ انٹرنیٹ کی مانیٹرنگ کو بھی اسی تجویز کا حصہ سمجھا جا سکتا ہے۔

حالیہ مطالعہ کرنے والوں کا کہنا ہے کہ والدین کے لیے ضروری ہے کہ بچوں کے لیے ٹیلی وژن دیکھنے کا وقت مقرر کریں اور اپنی ہی سرپرستی میں بچوں کو ٹیلی وژن دیکھنے کی اجزت دیں تاکہ بچے ایسی کوئی چیز نہ دیکھ پائیں جس کی وجہ سے ان پر منفی اثرات مرتب ہوں۔

یہ بھی دیکھیں

لکڑی سے بنا دنیا کا پہلا سیٹلائیٹ آئندہ برس لانچ کیا جائے گا

کیوٹو: امریکی خلائی ادارہ ناسا اور جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے ای ایکس اے) …