جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکہ: عوامی تنقید کے بعد ورلڈ ٹریڈ سنٹر کی جگہ سے سعودی مجسمے کو ہٹا دیا گیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں مختلف عوامی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کے بعد ورلڈ ٹریڈ سنٹر کی جگہ سے سعودی عرب سے متعلق ایک مجسمے کو ہٹا دیا گیا۔ یہ مجسمہ سعودی پرچم میں لپٹی ہوئی ٹافی (کینڈی) کا تھا جو ’’کینڈی نیشنز‘‘ نامی ایک نمائش میں شامل کیا تھا جہاں جی 20 کے دیگر ممالک کے پرچموں میں لپٹی ہوئی ٹافیاں رکھی گئی تھیں۔عوام کی جانب سے تنقید کی گئی تھی کہ نائن الیون کے 19 ہائی جیکروں میں سے 15 کا تعلق سعودی عرب سے تھا اور اس جگہ کے قریب سعودی مجسمے کی موجودگی نامناسب ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …