جمعرات , 18 اپریل 2024

ایران اپنے اہداف سے ذرہ برابر پیچھے نہیں ہٹے گا، صدر حسن روحانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران پابندیوں سے نہیں ڈرتا اور وہ اپنے اہداف سے ذرہ برابر بھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔ایران کے شمالی صوبے گلستان میں صوبائی کونسل کے ارکان سے خطاب کرتےہوئے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ آج ایران اقتصادی جنگ کی حالت میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج اقتصادی جنگ میں ایران کے مد مقابل امریکا، اسرائیلی حکومت اور خلیج فارس کے علاقے کی بعض عرب حکومتیں ہیں۔

صدر حسن روحانی نے ایران کے خلاف اقتصادی جنگ چھیڑنے کے امریکی مقصد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے اس اقدام کا مقصد علاقے میں ایران کے کردار کو کم کرنا، ایران کی میزائلی اور جوہری توانائیوں کا مقابلہ کرنا، ایران کی ترقی و پیشرفت کو روکنا اور ایرانی عوام اور حکام کے درمیان فاصلہ پیدا کرنا ہے لیکن اسلامی جمہوریہ ایران پوری کامیابی کے ساتھ جنگ کے اس مرحلے کو سر کرلے گا۔

صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران نے کبھی بھی بین الاقوامی قوانین اور حقوق پر دست درازی نہیں کی ہے کہا کہ امریکا کے برخلاف کہ جو ایٹمی معاہدے سے نکل گیا ہے آئی اے ای اے نے بدستور اور بارہا اپنی رپورٹوں میں کہا ہے کہ ایران نے ایٹمی معاہدے کی مکمل پاسداری کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے مغربی ایشیا کے علاقے میں امریکا اور اس کے اتحادی ملکوں کی شکست کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چند برسوں کے دوران علاقے کے بعض ملکوں نے ایک سو ارب ڈالر سے زائد کے ہتھیار امریکا سے خریدے ہیں لیکن اتنے ہتھیار رکھنے کے باوجود وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ یمن میں ان کو شکست ہوگئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …