ہفتہ , 3 جون 2023

بچوں کو دودھ پلانے کے قابل بنانے کے لیے مزدور خواتین کو وظائف دینے کا اعلان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر بہبود آبادی پنجاب کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرز پر ایسا پروگرام مرتب کررہی ہے جس کے تحت مزدور خواتین کو وظائف دیے جائیں گے تاکہ وہ گھر رہ کر اپنے بچے کو دو سال تک دودھ پلا سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس عمل سے نہ صرف بچوں کی پیدائش میں قدرتی وقفہ آئے گا بلکہ مائیں بھی اپنی ساری توجہ بچے کی تربیت پر مرکوز کریں گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پارٹی ورکرز اور بہبود آبادی کے افسران سے ملاقات کے دوران کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ غربت اور جہالت آبادی میں بے پناہ اضافے کی بنیادی وجوہات ہیں جس پر صرف تعلیم کو فروغ دے کر ہی قابو پایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علماء کرام کو آبادی کو کنٹرول کرنے کے حوالے عوام میں آگہی پیدا کرنے کے لیے حکومت کی طرف سے کی جانے والی کوششوں میں اس کا ساتھ دینا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے اس مسئلے کی نوعیت کو سمجھتے ہوئے محکمہ بہبود آبادی کے بجٹ میں بھی اضافہ کیا ہے۔ہاشم ڈوگر نے کہا کہ صحت مند ماں اور صحت مند بچہ ہی ایک صحت مند خاندان کی بنیاد رکھتے ہیں جس کے لیے لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ذیابیطس کے مریضوں کیلئے دوپہر کی ورزش صبح کی ورزش سے بہتر کیوں؟

میسا چوسٹس: جب ٹائپ 2 ذیابیطس والے لوگوں میں شوگر کی سطح متوازن رکھنے کی …