جمعرات , 28 ستمبر 2023
تازہ ترین

کینیا: ہوٹل پر دہشت گردوں کا حملہ، ہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی

نیروبی(مانیٹرنگ ڈیسک) کینیا میں دہشت گردوں کی ہوٹل میں فائرنگ اور دھماکے سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی جن میں ایک امریکی اور ایک برطانوی باشندہ بھی شامل ہے۔کینیا کے صدر نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام چار حملہ آور مار دیے گئے ہیں۔ نیروبی کے فائیو اسٹار ہوٹل میں دہشت گرد دھماکے کے بعد گولیاں برساتے اندر داخل ہوئے۔

ہلاک ہونے والوں میں گیارہ کینیا، ایک امریکی اور برطانوی باشندہ شامل ہے۔ باقی دو افراد کی شناخت ہونا باقی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے 12 گھنٹے کے مقابلے کے بعد ہوٹل کا کنڑول سنبھالا۔

یہ بھی دیکھیں

یوکرائن جنگ کے نتیجے میں اقوام متحدہ اور یورپی اتحاد کے وجود کو خطرہ

کیف:دونوں عالمی اداروں کے سربراہ نے انبتاہ کیا ہے کہ یوکرائن جنگ کی وجہ سے …