جمعہ , 19 اپریل 2024

جسٹس آصف سعید کھوسہ کا مختصر تعارف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پاکستان کے 26ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، حلف برداری تقریب ایوان صدر میں ہوئی۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ 21 دسمبر 1954ء کو ضلع ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئے، 1975ء میں پنجاب یونیورسٹی سے ماسٹر کی ڈگر ی حاصل کی اور 1977ء اور 1978ء میں کیمبرج یونیورسٹی سے قانون کی اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔

انہوں نے1979ء میں لاہور ہائیکورٹ سے وکالت کا آغاز کیا اور 21 مئی 1998ء کو لاہور ہائیکورٹ کےجج بنے۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ کا شمار ان جج صاحبان میں ہوتا ہے جنہوں نے 2007ء میں پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کیا تھا، جسٹس آصف سعید کھوسہ 19 سال میں 50 ہزار کے قریب مقدمات کے فیصلے سنا چکے ہیں۔

جسٹس کھوسہ اگست 2008ء کو وکلاء تحریک کے بعد بحال ہوئے اور 2010ء میں سپریم کورٹ کے جج بنے، جسٹس آصف سعید کھوسہ سب سے زیادہ فیصلے تحریر کرنے کی شہرت بھی رکھتے ہیں۔

انہیں سابق وزیر اعظم یوسف گیلانی کے خلاف توہین عدالت کیس سے شہرت ملی، جب سپریم کورٹ نے نواز شریف کے خلاف پاناما کیس کا فیصلہ سنایا تو جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اختلافی نوٹ میں انہیں نااہل قرار دینے کی سفارش کی تھی۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ 4 کتابوں کے مصنف بھی ہیں اور انہیں لمز یونیورسٹی، بی زیڈ یو اور پنجاب یونیورسٹی لاء کالج میں پڑھانے کا وسیع تجربہ بھی حاصل ہے۔

ان کے عہدے کی معیاد بطور چیف جسٹس 347 دن ہوگی ، وہ رواں سال 20 دسمبر کو ریٹائر ہوجائیں گے، ان کے بعد جسٹس گلزار احمد چیف جسٹس پاکستان بنیں گے اور یکم فروری 2022 کو ریٹائر ہونگے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …