بدھ , 24 اپریل 2024

’’نیشنل یوتھ ڈیویلپمنٹ انڈیکس پروگرام‘‘ منصوبے کا اجراء

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ اور حکومت پاکستان نےکا نوجوانوں سے متعلق اہم قدم اٹھاتے ہوئےملکی تاریخ میں پہلی بار نوجوانوں سے متعلق قومی سروے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر معاون خصوصی عثمان ڈار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اقوام متحدہ کے پاکستان میں اعلیٰ حکام اور محکمہ شماریات کے افسران نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں نیشنل یوتھ ڈیویلپمنٹ انڈیکس پروگرام فوری طور پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، عثمان ڈار نے’کامیاب نوجوان‘کے نام سے منصوبے کی منظوری دے دی۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں محمد عثمان ڈار نے کہا کہ پہلی بار ملک بھر کے نوجوانوں سے متعلق ڈیٹا بیس اکٹھا کیا جائے گا۔ اس ضمن میں ملک بھر میں اضلاع اور تحصیل کی سطح پر سروے کیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ تعلیم ،صحت یا روزگار؟ نوجوانوں کی ترجیحات کا تعین کریں گے اور حکومت پتہ لگائے گی،کس صوبے میں نوجوانوں کو کون سے مسائل ہیں ،حکومت سروے کے دوران ہر نوجوان کی ذاتی رائےبھی لے گی۔

انہوں نے کہا کہ سروے رپورٹ آتے ہی نیشنل یوتھ ڈیویلپمنٹ پروگرام شروع کر دیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …