پیر , 5 جون 2023

’’سندھ حکومت گرا نہیںرہے، جلد خودد گرنے والی ہے‘‘وزیراطلاعات خیبرپختون خوا

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراطلاعات خیبرپختون خوا شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نہیں گرا رہے ہیں، وہ خود گرنے والی ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری سے کوئی این آر او نہیں ہوگا،پی پی پی وزیراعلیٰ سندھ کو خود تبدیل کرے۔
وزیراطلاعات خیبرپختون خوا نے مزید کہا کہ سندھ میں ہونے والی کرپشن پر لوگ مایوس ہیں، این آر او کے لیے اپوزیشن دباؤ ڈال رہی ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ حکومت ان کے خلاف کارروائی نہ کرے، حزب اختلاف کا پریشر نہیں مانتے، احتساب کا عمل جاری رہے گا۔

شوکت یوسف زئی نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف نے ملک کو 30ہزار ارب روپے کا مقروض کیا۔

بلدیاتی نظام کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ صوبے کے لیے نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ تیار ہے، ضلع کونسل کو ختم کرنے کی تجویز ہے جبکہ اختیارات گاؤں اور تحصیل کی سطح پر منتقل کر رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ٹی ٹی پی مذاکرات کے لیے پہلے ہتھیار ڈالے، پاکستانی حکام

اسلام آباد: پاکستان نے عبوری افغان حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان …