جمعہ , 19 اپریل 2024

وزیر بلدیات سندھ کا دورہ کراچی، سیوریج نظام کو مکمل طور پرٹھیک کرنے کی ہدایات

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اورپانی اور سیوریج کی لائنیں ٹوٹنے پر برہمی کا اظہار کیا۔

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے نشتر روڈ کا اچانک دورہ کیا اور تعمیراتی کام کے دوران پانی اور سیوریج کی لائنیں ٹوٹنے پر اپنے ہمراہ اسپیشل سیکریٹری نیاز سومرو، ایم ڈی واٹر بورڈ اور دیگر افسران پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
وزیربلدیات نے لیاری کے سیوریج پمپنگ اسٹیشنوں کابھی معائنہ کیا اور وہاں موجود نظام کا جا ئزہ لیا۔

انہوں نے فوری طور پر تمام مشینری کو فعال کرنے اور10 روز میں لیاری کے سیوریج نظام کو مکمل طور پرٹھیک کرنے کی ہدایات بھی دیں۔

لیاری کے دورے کے موقع پر وزیربلدیات کے ہمراہ سابق رکن سندھ اسمبلی جاوید ناگوری سمیت مختلف یوسیز کے چیئرمین بھی موجود تھے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …