ہفتہ , 15 مئی 2021

وائٹ ہاؤس سمیت اہم عمارات پر حملے کی منصوبہ بندی کرنیوالا نوجوان گرفتار

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست جارجیا میں حکام نے ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے جو ان کے دعوے کے مطابق وائٹ ہاؤس پر حملے کے لیے دھماکہ خیز مواد اور ایک اینٹی ٹینک راکٹ خریدنا چاہتا تھا۔

جارجیا کے اٹارنی بیونگ پَیک کے مطابق ملزم ہاشر طہب کے بارے میں مقامی افراد نے ایف بی آئی کو شکایت کی تھی کہ وہ انتہا پسند بن گیا ہے، جس کے بعد ہاشر کی ایک ماہ تک نگرانی کی گئی۔

وائٹ ہاؤس پر حملے کی منصوبہ بندی کرنیوالا گرفتارہاشر نے حملوں کے لیے ایک مخبر بھی بھرتی کیا جو دراصل ایف بی آئی کا ایجنٹ تھا، ہاشر نے اس کو بتایا تھا کہ وہ وائٹ ہاؤس سمیت اہم عمارات کو نشانہ بنانا چاہتا تھا جن میں واشنگٹن کا مونومنٹ، عجائب گھر سمیت یہودیوں کی عبادت گاہ شامل تھی۔
اس مقصد کے لیے اس نے اپنے ساتھی اور درحقیقت ایف بی آئی ایجنٹ کو سیمی آٹومیٹک گن، گرینیڈز اور ٹینک شکن بندوق خریدنے کی ہدایت کی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

میزائل تجربے پر تنقید : شمالی کوریا نے اقوام متحدہ پر چڑھائی کردی

شمالی کوریا نے میزائل ٹیسٹ کے بعد پابندیوں کی تجویز پر اقوام متحدہ پر چڑھائی …