لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) بریگزٹ ڈیل پر پارلیمنٹ میں دوبارہ رائے شماری کااعلان کردیا گیا،29 جنوری کو ایک روزہ بحث کے بعد دوبارہ رائے شماری ہوگی۔
اپوزیشن لیڈرکہتے ہیں مطالبات نہ مانے گئے تو دوسرے ریفرنڈم کا مطالبہ کریں گے۔
برطانوی وزیراعظم تھریسامے کو ایک نئی مشکل صورت حال کا سامنا ہے کیونکہ 20 وزرا نے استعفے دینے کی دھمکی دے دی ہے۔
ٹوری پارٹی کےسابق لیڈرولیم ہیگ کہتےہیں انتخابات چندہفتوں میں ہوسکتے ہیں۔