پیر , 5 جون 2023

اقوام متحدہ میں بھی خواتین ملازمین کو ہراساں کئے جانے کا انکشاف

(مانیٹرنگ ڈیسک)خواتین ملازمین کو تنگ کرنے والے افراد اقوام متحدہ میں بھی پائے جاتے ہیں۔ اقوام متحدہ میں ملازمین کو ہراساں کئے جانے سے متعلق سروے نے تہلکہ مچا دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دو سالوں میں یونائیٹڈ نیشن کی ہر تین میں سے ایک خاتون ملازم کو ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔ تیس ہزار سے زائد یو این ملازمین سے کئے گئے سروے میں 10 ہزار بتیس ملازمین نے ہراسانی کی تصدیق کردی۔

صورتحال مزید خطرناک اس وقت ہوگئی جب اقوام متحدہ کے 12 فیصد سینئر افسران ہراسانی کے واقعات میں ملوث پائے گئے۔

رپورٹ کے مطابق21 فیصد سے زائد خواتین ملازمین کو واہیات لطیفے یا کہانیاں سنائی گئیں اور 14 فیصد سے زائد ملازمین کی جسمانی ساخت یا ان کے لباس پر فقرے کسے گئے جبکہ 13 فیصد ملازمین سے رضامندی کے بنا ذاتی زندگی کے بارے میں پوچھا گیا۔

دس فیصد سے زائد اقوام متحدہ کے ملازمین کو نازیبا حرکتوں اور گندی زبان کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دس فیصد ملازمین کو نا مناسب طریقے سے ہاتھ لگایا گیا۔

ہراساں کرنے والوں میں آدھے سے زیادہ ان کے ساتھی نکلے جبکہ واہیات اور غیر مناسب حرکتوں میں سفارتکار اور امداد دینے والے افراد ملوث پائے گئے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گیٹارس نے سروے میں سامنے آنے والے واقعات کی سخت مذمت کی ہے

یہ بھی دیکھیں

سنگار پور میں دنیا کی ٹاپ 12 خفیہ ایجنسیوں کے سربراہوں کا خفیہ اجلاس

اسلام آباد:سنگاپور میں امریکا، بھارت اور چین سمیت دنیا کی 12 بڑی خفیہ ایجنسیوں کے …