ہفتہ , 20 اپریل 2024

عالمی سطح پرپریس ٹی وی کی اینکر کی رہائی کا مطالبہ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی سطح پر پریس ٹی وی کی اینکر کی رہائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ #FreeMarziehHashemi

لبنان کی مزاحمتی انقلابی تحریک تنظیم حزب اللہ نے امریکہ میں پریس ٹی وی کی اینکر پرسن مرضیہ ہاشمی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

لبنانی چینل المنار کے مطابق، حزب اللہ نے اپنے ایک بیان میں خاتون ایرانی صحافی کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مرضیہ ہاشمی کے ساتھ امریکی اہلکاروں کے توہین آمیز سلوک کی پر زور مذمت کی ہے ۔

حزب اللہ نے دنیا میں آزاد و خودمختار میڈیا پر بھی زور دیا کہ امریکہ کے متعصبانہ رویے اور انسانی حقوق کی پامالی کو بے نقاب کریں ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو،ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر علی عسگری، ایکسٹرنل سروس کے ڈائریکٹر جبلی، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی اور اسی طرح ایران کے وزیر خارجہ نے پریس ٹی وی کی اینکر پرسن کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں خاتون ایرانی رپورٹر مرضیہ ہاشمی کی گرفتاری سیاسی عمل ہے لہذا امریکی انتظامیہ انہیں فوری طور پر رہا کرے ۔

یاد رہے کہ مرضیہ ہاشمی کو چند روز قبل سینٹ لوئس لبرٹ بین الاقوامی ایئر پورٹ پر گرفتار کرلیا گیا جس کے بعد ایف بی آئی کے اہلکاروں نے انہیں واشنگٹن میں موجود جیل میں منتقل کردیا۔ خاتون رپورٹر کے اہل خانہ 48 گھنٹوں تک ان کی صورتحال سے لاعلم رہے جبکہ کچھ دن گزرنے کے بعد اہل خانہ کو ان کی گرفتاری سے مطلع کیا گیا ۔

پریس ٹی وی کے مطابق، مرضیہ ہاشمی نے اپنے اہل خانہ کو بتایا کہ پولیس نے ان کے ساتھ توہین آمیز رویہ اپنایا ۔

انہوں نے بتایا کہ اہلکاروں نے جیل میں منتقلی تک ان کے ساتھ ناروا سلوک کیا جبکہ ان کے سر سے حجاب بھی اتارا گیا ۔
#FreeMarziehHashemi

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …