جمعہ , 29 ستمبر 2023

پی ایس ایل 4 میں معروف غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد متوقع

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے غیر ملکی کرکٹرز کے پاکستان آنے کی نوید سنا دی،احسان مانی پرامید ہیں کہ پی ایس ایل فور میں تمام معروف کھلاڑی پاکستان آکر کھیلیں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے خوشخبری سنائی ہے کہ دورہ پاکستان کے لیے کرکٹ آسٹریلیا سے بات چیت کا سلسلہ ختم نہیں ہوا،جنوبی افریقہ اور انگلینڈ سے بھی رابطے میں ہیں۔

احسان مانی نے مزید بتایا کہ ہاکی فیڈریشن گرانٹ مانگ رہی ہے مگر پلان نہیں دے رہی۔

اسپورٹس ٹاسک فورس کمیٹی کے سربراہ نے مزید کہا کہ تمام کھیلوں کا براحال ہے، پروفیشلز لانے کی کوشش کررہے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی پرامید ہیں کہ پی ایس ایل فور میں تمام معروف کھلاڑی پاکستان آکر کھیلیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

ایشین گیمز؛ نیپال نے ٹی20 کی تاریخ ہی پلٹ کررکھ دی

نیپال نے منگولیا کے خلاف میچ میں ٹی20 کی تاریخ کا نیا ریکارڈ بناڈالا۔ایشین کے …