ہفتہ , 30 ستمبر 2023

علاقائی صورتحال میں ایران کا کردار مثبت اور تعمیری ہے: اقوام متحدہ

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ خطے میں ایران تعمیری اور مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے ایران کی علاقائی پوزیشن سے متعلق کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے تعمیری اور مثبت کردار کے پیش نظر خطے کو اس کی بڑی ضرورت ہے.

انٹونیو گوٹیرش نے پریس کانفرنس کے دوران ایران کے میزائل پروگرام اور بعض صحافیوں کی جانب سے نام نہاد ایرانی مداخلت سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایران کو بڑی اہمیت حاصل ہے لہذا موجودہ علاقائی صورتحال بالخصوص شام و یمن کے حالات کے پیش نظر ایران تعمیری کردار ادا کررہا ہے.

پریس کانفرنس کے دوران اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان مذاکرات پر زور دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں میں معنی خیز مذاکرات ہوں گے اورمجھے امید ہے کہ بین الاقوامی معاملات میں اپنی اہمیت کے پیش نظر پاکستان اور ہندوستان معنی خیز مذاکرات کا راستہ اختیار کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

بھارت میں رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں مسلم مخالف تقاریر کے 255 مقدمات درج

نئی دہلی: بی جے پی کے دور حکومت میں مسلم مخالف تقاریر میں مسلسل اضافہ …