جمعہ , 19 اپریل 2024

ایران کے خلاف کسی اتحاد میں شامل نہیں ہو ں گے،شاہ عبداللہ دوم

عمان(مانیٹرنگ ڈیسک)اردن کے شاہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اتحاد میں شمولیت کے لئے امریکی وزیر خارجہ کی تجویز کو مسترد کر دیا۔

شاہ عبداللہ دوم کے قریبی ذرائع‏ کا کہنا ہے کہ امریکہ نے اردن سے ایران کے خلاف اتحاد میں شامل ہونے کی باضابطہ طور پر درخواست کی ہے۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیؤ نے اپنے حالیہ دورہ اردن میں یہ درخواست کی تھی جس پر اردن کے حکام نے اعلان کیا کہ ان کے ملک کی ترجیح، امریکہ کی درخواست سے بالکل الگ ہٹ کر ہے۔ان ذرائع کا کہنا ہے کہ اردن کے حکام نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ اردن کی ترجیح، اقتصادی مسائل، مسئلہ فلسطین کا حل اور مسجدالاقصی پر صیہونیوں کی جارحیت کی روک تھا نیز شام کےبحران کا خاتمہ ہے۔اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے قریبی ذرائع‏ کا کہنا ہے کہ امریکہ کی تجویز کو اردن کے شاہ نے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک، ایران کے خلاف اس قسم کے کسی اتحاد میں شامل نہیں ہو گا۔دریں اثنا امریکہ اور دیگر ملکوں میں جنگ مخالفین نے ایک طومار پر دستخط کر کے یورپی ملکوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پولینڈ میں ایران مخالف اجلاس میں شرکت نہ کریں۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …