جمعہ , 29 ستمبر 2023

ورلڈ کپ 2019، پاک بھارت میچ کی ٹکٹ بلیک میں بکنے لگی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے پاک بھارت مقابلے سمیت متعدد میچز کی ٹکٹیں بلیک میں فروخت ہونے لگیں۔ انتظامیہ نے ٹکٹ بلیک کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان کردیا ہے۔

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا آغاز 30 مئی سے انگلینڈ میں ہورہا ہے۔ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ 16 جون کو پاکستان اور بھارت کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ میں شیڈول ہے۔

شائقین یہ میچ اسٹیڈیم میں دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں،ایسے میں ٹکٹ بلیک کرنے والوں کی چاندی ہوگئی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پاک بھارت مقابلے کا 150 پاؤنڈ والا ٹکٹ 3280 پاؤنڈ میں آن لائن فروخت ہورہا ہے۔ آسٹریلیا اورمیزبان انگلینڈ کے درمیان میچ کا ٹکٹ 115 پاؤنڈ کے بجائے 12000پاؤنڈز تک میں فروخت کیا جارہا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ ٹکٹ بلیک کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرے گی۔

یہ بھی دیکھیں

بھارت میں رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں مسلم مخالف تقاریر کے 255 مقدمات درج

نئی دہلی: بی جے پی کے دور حکومت میں مسلم مخالف تقاریر میں مسلسل اضافہ …