جمعہ , 19 اپریل 2024

جنوبی افریقا کے ساتھ ون ڈے سیریز شروع،سرفراز اچھی کارکردگی کے لیے پرعزم

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا۔ سرفراز احمد کہتے ہیں کہ سیریز سے ورلڈ کپ کے لیے کمبی نیشن بنانے میں مدد ملے گی۔

پاکستان کو جنوبی افریقا سے ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کا بدلہ لینے کا موقع آگیا۔ مختصر فارمیٹ کے لئے پاکستان نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ ٹریننگ سیشنز میں بیٹنگ اور بولنگ کی خامیاں دور کی گئیں۔

سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ یہ سیریز ورلڈ کپ کےلئےاہم ہے۔انھوں نے فخرزمان کو ڈیوڈ وارنر اور سہواگ کی طرح خطرناک قرار دے دیا ہے۔

پی ایس ایل 4 میں تمام معروف غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آئیں گے،احسان مانی پرامید
واضح رہے کہ جنوبی افریقا کے وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک اورفاسٹ بالر ڈیل اسٹین پہلے 2 میچز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا۔

عاقب جاوید کی پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن پر تنقید
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 22 جنوری کو ڈربن، تیسرا میچ 25 جنوری کو سنچورین، چوتھا میچ 27 جنوری کو جوہانسبرگ جبکہ پانچواں اور آخری میچ 30 جنوری کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔

عامر، عماد اور شان جنوبی افریقا کیخلاف ون ڈے اسکواڈ میں شامل
اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ یکم فروری کو کیپ ٹاؤن، دوسرا میچ 3 فروری کو جوہانسبرگ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 6 فروری کو سنچورین کھیلا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …