بدھ , 24 اپریل 2024

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان 3 ارب ڈالر کا پیکج طے

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 3 ارب ڈالر کا پیکج طے پا گیا۔ معاہدے کے تحت پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط فوری مل جائے گی۔ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ایک ارب ڈالر اسی ہفتے منتقل ہو جائیں گے۔ معاہدے کے لیے گورنر سٹیٹ بینک دبئی میں موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق معاہدے کے تحت 3 ارب ڈالر 3 قسطوں میں پاکستان کو فراہم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب سے بھی پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط اسی ہفتے ملنے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ کہ سعودی عرب سے معاشی پیکیج کے تحت پاکستان کو دو قسطوں میں ایک ایک ارب ڈالر موصول ہو چکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …