جمعہ , 19 اپریل 2024

اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں :ایران

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی فضائیہ کے سربراہ عزیز نصیر زادہ نے کہا ہے کہ قابض صہیونی ریاست کا عسکری میدان میں مقابلہ کرنے اور اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔ایرانی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایران کے خلاف جارحیت مسلط کرنے کی جرات نہیں کرسکتا۔ صہیونی حکام ہرطرح کی ہرطرح کی دھمکیوں اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

جنرل عزیز نصر نے کہا کہ ایران اسرائیل کے خلاف ہرمیدان میں جنگ کے لیے تیار ہے۔ ہم اسرائیل کے وجود کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ایرانی فضائیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شام میں متعین ایرانی فوج کو وہاں سے نکالنے کا فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ایرانی فضائیہ کے سربراہ کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں‌ سامنے آیا ہے جب حال ہی میں شام میں ایک خود کش حملے میں چار امریکی فوجی ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …