جمعہ , 29 ستمبر 2023

سوڈانی صدر کا دورہ قطر؛دونوں ممالک کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک)قطر کی طرف سے سوڈان کی مالی مدد اور سوڈان کے صدر کے دورہ قطر سے اس بات کا واضح اشارہ مل گيا ہے کہ سوڈان سعودی عرب کے خیمہ سے دور ہوکر قطر کے قریب تر ہورہا ہے اور عرب دنیا میں اس وقت سعودی عرب کی تنہائي میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

قطر کی سرکاری خـبررساں ایجنسی قنا کے مطابق سوڈان کے صدر عمر البشیر قطر کے دورے پر ہیں جہاں اس نے قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔ سوڈان کے صدر کا سوڈان میں ہونے والے احتجاجی مظاہرون کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ سوڈان کے صدر اس سفر میں قطر کی طرف سے ملنے والی امداد پر قطر کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ دنیائے عرب میں قطر کی حمایت کرنے کے پابند بھی ہوں گے جس کا واضح مطلب یہ ہے کہ سوڈان اب سعودی عرب کے کیمپ سے دور ہوکر قطر کے ساتھ اتحاد قائم کررہا ہے اور سعودی عرب کو دنیائے عرب میں تاریخی سیاسی شکست اور تنہائی کا سامنا ہے۔ قطر نے سوڈان کو ایک ارب ڈالر کی پیشکش کی ہے ۔ سوڈان کے صدر اس سفر میں دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

سپریم کورٹ نے سرکاری افسران کیلئے صاحب کا لفظ استعمال کرنے سے روک دیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی نے کہا ہے کہ ڈاکوؤں اور ریاست …