جمعرات , 18 اپریل 2024

امریکہ میں سیاہ فاموں کے حقوق کی پامالی کا سلسلہ جاری: جواد ظریف

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ میں سیاہ فام مرد اور خواتین کے ساتھ ناانصافی اور ان کے حقوق کی پامالی کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ میں لکھا ہے کہ امریکہ کو یہ بتانا ہوگا کہ اس نے ایسا کیا خطرہ محسوس کیا کہ مرضیہ ہاشمی جیسی ایک صحافی اور ماں کو پابند سلاسل کیا تا کہ وہ عدالت کے سامنے وعدہ گواہ بنیں.انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نامور شہری حقوق کے رہنما مارٹن لوٹر کنگ کے قتل کے 50 سال گزرنے کے بعد آج بھی سیاہ فام افراد کے حقوق کو نظرانداز کررہا ہے.

اس سے قبل بھی اپنے ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ امریکہ میں خاتون ایرانی رپورٹر کی گرفتاری سیاسی عمل ہے لہذا امریکی انتظامیہ انھیں فوری طور پر رہا کرے.

یاد رہے کہ مرضیہ ہاشمی کو گزشتہ ہفتے سینٹ لوئس لبرٹ بین الاقوامی ایئر پورٹ پر گرفتار کرلیا گیا جس کے بعد ایف بی آئی کے اہلکاروں نے انھیں واشنگٹن میں موجود جیل میں منتقل کردیا.خاتون رپورٹر کے اہل خانہ 48 گھنٹوں تک ان کی صورتحال سے لاعلم رہے جبکہ کچھ دن گزرنے کے بعد اہل خانہ کو ان کی گرفتاری سے مطلع کیا گیا. مرضیہ ہاشمی نے اپنے اہل خانہ کو بتایا کہ پولیس نے ان کے ساتھ توہین آمیز رویہ اپنایا.انہوں نے کہا کہ اہلکاروں نے جیل میں منتقلی تک ان کے ساتھ ناروا سلوک کیا جبکہ ان کے سر سے حجاب بھی اتارا گیا.

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …