بدھ , 10 اگست 2022
تازہ ترین

قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشمیری نوجوان شہید

سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی بربریت کے نتیجے میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔کشمیر میڈیا سیل کے مطابق ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران محاصرہ کرکے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ 24 گھنٹوں میں بھارتی ریاستی دہشت گردی میں شہید ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی۔

ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج کی تازہ جارحیت میں نوجوانوں کی شہادت پر شدید برفباری اور بارش کے باوجود کشمیری عوام سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

قابض بھارتی فوج نے ظلم کی تمام حدوں کو پار کرتے ہوئے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور پیلٹ گن کا بے دریغ استعمال کیا جس سے خواتین، بزرگ اور بچے بھی محفوظ نہ رہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی قابض فوج نے دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع بڈگام میں سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی لی گئی، آپریشن کی آڑ میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

یہ بھی دیکھیں

نوب مشرقی یوکرین میں فضائی حملوں میں 80 سے زائد غیرملکی جنگجو اور 470 یوکرینی فوجی ہلاک ہوئے۔ روسی وزیر دفاع

ماسکو: روسی وزارت دفاع کے مطابق جنوب مشرقی یوکرین میں فضائی حملوں میں 80 سے زائد …