بدھ , 24 اپریل 2024

مصری کمپنی نے پاکستان میں ایک لاکھ گھر تعمیر کرنے کی پیشکش کردی

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی اخبار عرب نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبہ کے لیے مصری ارب پتی نجیب ساویرس ہاؤسنگ منصوبے پر سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں۔رپورٹ کے مطابق مصری عرب پتی نجیب ساویرس نے پاکستان میں ایک لاکھ گھر تعمیر کرنے کی پیشکش کی ہے۔

نجیب ساویرس کی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو طارق حمدی نے عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم کا 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا منصوبہ انتہائی اہم ہے، منصوبے کی تکمیل میں اربوں ڈالرز اور وقت کی ضرورت ہے۔ان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ مل کر ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کر سکتے ہیں، تاہم منصوبہ فوری طور پر نہیں مرحلوں میں مکمل کیا جا سکے گا۔

دوسری جانب عرب نیوز کی خبروں پر پاکستانی حکام کا موقف بھی سامنے آ گیا ہے، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری سطح پر ابھی تک ایسی کوئی پیشکش موصول نہیں ہوئی، اگر سرکاری سطح پر رابطہ ہوا توحکومت سرمایہ کاروں کوخوش آمدید کہے گی۔حکومتی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ حکومت منصوبے کی جلد تکمیل چاہتی ہے، پیشکش ہوئی تو عمل کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …