بدھ , 10 اگست 2022
تازہ ترین

گلوبل تھنکرز کی عالمی فہرست جاری ،عمران خان سمیت 4 پاکستانیوں کے نام شامل

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی جریدے فارن پالیسی نے 2019 کے گلوبل تھنکرز کی فہرست جاری کردی ہے، جس میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان، جسٹس شیخ محمد تقی عثمانی، امیر تبلیغی جماعت حاجی محمد عبد الوہاب، اور مولانا طارق جمیل کو شامل کیا گیا ہے۔عالمی جریدہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو وزارت عظمی سنبھالنے کے بعد مشکلات کا مقابلہ کرنا ہوگا اور پاکستان کو درپیش مالی اور قرضوں کے بحران سے بھی نمٹنا ہوگا۔

گلوبل تھنکرز کی فہرست میں بھارت کے امیر ترین آدمی مکیش امبانی ، ایمیزون کے سی ای او جیف بیزوس، علی بابا کے سربراہ جیک ما بھی شامل ہیں۔فارن پالیسی کی جانب سے 2019 کی گلوبل تھنکرز کی مکمل فہرست 22 جنوری کو جاری کی جائے گی۔

فارن پالیسی کی یہ فہرست ہر سال جاری کی جاتی ہے جس میں دنیا بھر سے ان بڑی بڑی شخصیات کو منتخب کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے شعبوں میں جدوجہد کی اور ان کی سوچ عالمی برادری کومتاثر کرنے اور اس میں تبدیلی کا سبب بنی۔

یاد رہے کہ اکتوبر 2018 میں اردن کی رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر نے وزیراعظم عمران خان کو مسلم دنیا کی با اثرترین شخصیات کی فہرست میں شامل کیا تھا، فہرست میں عمران خان کا نام انتیسویں نمبر پر تھا۔

یہ بھی دیکھیں

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائش گاہ سے اہم دستاویزات قبضے میں لے لی گئیں ہیں۔ایف بی آئی

واشنگٹن: بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی …