ہفتہ , 20 اپریل 2024

اُمت اسلامیہ کا سب سے بڑا دشمن اسرائیل ہے:اسلامی جہاد فلسطین

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کی تحریک اسلامی جہاد نے شام پر اسرائیل کی حالیہ جارحیت کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ننگی جارحیت کا مقصد شام کی سیکورٹی واستحکام کو درہم برہم کرنا ہے۔ تحریک اسلامی جہاد کے ترجمان ’’داؤد شہاب‘‘نےایک ٹویٹ میں شام پر اسرائیل کی حالیہ جارحیت کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس ننگی جارحیت کا مقصد شام کی سیکورٹی واستحکام کو درہم برہم کرنا ہے۔

انہوں نے غاصب صیہونی رژیم کے سامراجی عزائم کو ناکام کرنے کیلئے مقاومتی فورسز کےد رمیان مزید تعاون بڑھانے کی تاکید کی۔دریں اثنا فلسطین کی ایک اوراسلامی تحریک مقاومت حماس نے بھی شام پر صیہونی رژیم کے حالیہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئےکہاکہ اسرائیلی رژیم اُمت اسلامیہ کی ازلی دشمن اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

انہوں نے عرب حکومتوں سے علاقائی مسائل کو حل کرنے کا کردار اداکرنے پر زوردیتے ہوئے کہاکہ اس وقت پورے خطے کو صیہونی رژیم کی سازشوں کا سامنا ہے اس لئے تمام عرب حکومتوں کو غاصب صیہونی رژیم کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم پرمقدمہ چلایا جائے: ایران کا عالمی عدالت سے مطالبہ

تہران:ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی …