ہفتہ , 30 ستمبر 2023

تضحیک آمیز جملے، سرفراز کیلئے مصیبت بن گئے

ڈربن(مانیٹرنگ ڈیسک)  سرفراز احمد کے جنوبی افریقہ کے کھلاڑی کے متعلق نسلی تعصب پر مبنی جملے مصیبت بن گئے، شعیب اختر نے سرفراز احمد سے معافی کا مطالبہ کر دیا۔ سرفراز احمد کو آئی سی سی کی جانب سے کڑی سزا کا سامنا ہو سکتاہے۔

کر کٹ کو شرفا کا کھیل کہا جاتا ہے مگر گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ اس کھیل میں بھی تلخیاں امڈ آئیں، فاسٹ بالرز تو گرمی سردی کیلئے مشہور تھے ہی مگر اب دھیمے مزاج کے قومی کر کٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھی جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے دوران اپنی شکست کو سامنے دیکھ کر آپے سے باہر ہوگئے اور جنوبی افریقہ کے سیاہ فام کھلاڑی اینڈائل پھلا کوائیو کے حوالے سے تضحیک آمیز جملے ادا کئے جو وکٹ پر لگے مائک کی وجہ سے پوری دنیا کی سماعتوں تک پہنچ گئے، اور جب کمنٹیٹر نے رمیز راجہ سے اس بارے میں پوچھا تو رمیز راجہ نے بات گول مول کر دی مگر یہ بات اب سوشل میڈیا اور میڈیا دونوں میں زیر بحث ہیں۔

روالپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کو یہ بات زیب نہیں دیتی ان کو فورا معافی مانگنی چاہئے،دوسری طرف بین الاقوامی میڈیا نے بھی سرفراز احمد کی اس حرکت کو خوب اچھالا اور اس میں بھارتی میڈیا سر فہرست ہے،افریقی بلے باز کیلئے کہا گیا فقرہ تضحیک آمیز قرار دیا جارہا ہے جو کہ سرفراز کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتا ہے کیوں کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اس حوالے سے سخت موقف رکھتا ہے۔ سرفراز نسل پرستی کے مرتکب قرار پائے تو انہیں سزا ہوسکتی ہے۔ اور ایسے میں پاکستان کرکٹ کی مشکلات مین اضافہ ہو سکتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایشین گیمز؛ نیپال نے ٹی20 کی تاریخ ہی پلٹ کررکھ دی

نیپال نے منگولیا کے خلاف میچ میں ٹی20 کی تاریخ کا نیا ریکارڈ بناڈالا۔ایشین کے …